15 جنوری ، 2015
کراچی..........امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے میگزین چارلی حبیڈو نے ایک بار پھر گستاخانہ خاکہ شائع کرکے دنیا بھر کے ڈیر عرب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر جمعہ 16جنوری کو پورے ملک میں یوم احتجاج منائیں گے۔ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ادارۂ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چارلی حبیڈو نامی رسالے نے 2011ء میں بھی توہین آمیز خاکے شائع کرکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی اور آزادیٔ اظہار کے نام پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مغرب کی اسلام دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں ڈنمارک،فرانس اور دیگر ممالک میں اس طرح کی حرکتیں کی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی کئی مساجد اور اسلامی مراکز پر بم پھینکنے اور نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا اجلاس فوری منعقد کیا جائے۔