دنیا
15 جنوری ، 2015

نیویارک:ٹیکسی ڈرائیوروں میںسب سے مقبول نام محمد ہے

 نیویارک:ٹیکسی ڈرائیوروں میںسب سے مقبول نام محمد ہے

کراچی.... رفیق مانگٹ.......برطانوی اخبار ”دی میل“ کے مطابق نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیوروں کے ناموں میںسب سے مقبول نام محمد ہے۔ نیویارک میں ٹیکسی ڈرائیونگ کے پیشے سے 52ہزار 131 سے زیادہ افراد وابستہ ہیں ،ان ڈرائیوروں میں سب سے زیادہ کے نام کا آغاز محمد سے شروع ہوتا ہے۔ نیویارک کی سڑکوں پر ییلو کیب اور لیموزین چلانے سے منسلک افراد کے اعداد وشمار کے مطابق ٹیکسی ڈرائیوروںمیں تیرہ فی صد کا تعلق پاکستان سے ہے جن کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہے۔ 2014 کے اعدادوشمار کے مطابق نیویارک میں ٹیکسی ڈارئیوروں کے نام محمد کو انگریزی میں مختلف پانچ اسپیلنگ سے لکھا گیا ہے جن میں MD، Mohammad، Mohammed، Muhammad اور Mohamed ہیں۔ محمد کے بعد مقبول ناموں میںجین Jean دوسرے اور عبدل تیسرے نمبر پرہے، جب کہ خاندانی نام میں سب سے زیادہ مقبول نام سنگھ ہے دوسرے پر رحمان اور تیسرے پر اسلام ہے۔ امریکا کی 31ریاستوں اور دنیا کے175ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نیویارک کی سڑکوں پر ٹیکسیاں چلاتے ہیں۔ دس ہزار ییلو کیب ڈرائیوروں کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔صنفی لحاظ سے اس پیشے پر مرد چھائے ہوئے ہیں ان میں 49ہزار 500 مرد جب کہ 536 خواتین ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ان ڈرائیوروں کی اوسط عمر 46ہے۔ جب کہ 19سال کم ترین عمر کا ڈرائیور اورمعمر ترین ڈرائیور94سال کا ہے۔



مزید خبریں :