انٹرٹینمنٹ
16 جنوری ، 2015

سدھارتھ ملہوتراآج30ویں سالگرہ منائینگے

سدھارتھ ملہوتراآج30ویں سالگرہ منائینگے

ممبئی .....فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے مرکزی اداکار سدھارتھ ملہوترا16جنوری کو 30ویں سالگرہ منائینگے۔ 16جنوری 1985 کو دہلی میں پیدا ہونے والے سدھارتھ نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ۔2012ء میں فلمساز و ہدایتکار کرن جوہرکی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ان کی بالی ووڈ میں آمد ہوئی۔پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں کامیاب انٹری دینے والے سدھارتھ کو اسکے بعد ناصرف کئی اشتہاروں میں کام کرنے کا موقع ملا بلکہ کئی فلموں کی پیشکش بھی کی گئی۔2012 ء میں ٹائمز میگزین کی سب سے پُرکشش مردوں کی فہرست میں12واں درجہ حاصل کرنیوالے سدھارتھ بھارت میں بھی پانچویں پوزیشن پرہیں۔اپنی پہلی ہی فلم کیلئے بحیثیت نئے اداکار کئی ایوارڈز حاصل کرنیوالے سدھارتھ کی گذشتہ سال 2 فلمیں ہنسی تو پھنسی اور ایک ولن ریلیزہوئیں جو باکس آفس پر شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔سدھارتھ ملہوترا کی آنیوالی فلم بردارز ہے جس میں وہ کھلاڑی اکشے کمار اور سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنانڈس کیساتھ کام کررہے ہیں جو ممکنہ طور پر رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :