16 جنوری ، 2015
لاہور.....محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں محفل میلاد منعقد کی گئی۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں محکمے کے صوبائی دفتر میں ہونے والی محفل میں فضائل نبویﷺ اور نعتیں پیش کی گئیں جبکہ بعد میں درود و سلام کی محفل میں بارگاہ ِ نبوت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور ملکی سلامتی،امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ محفل میں ڈائریکٹر جنرل فاروق حمید شیخ، ڈائریکٹر نسیم الرحمان شاہ اور یونین کے عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی۔