پاکستان
16 جنوری ، 2015

لانڈھی فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی،2افرادجھلس کر زخمی

لانڈھی فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی،2افرادجھلس کر زخمی

کراچی .....کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی میں فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کردی گئیں ،جس سےبر وقت آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کے باعث 2 مزدور بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :