16 جنوری ، 2015
اسلام آباد .......اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرول کی قلت میں مزید بڑھ گئی ہے، جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں۔ اس صورتحال سے پریشان لوگوں کا کہنا ہے کہ کریں تو کیا کریں ۔ سی این جی پہلے ہی بند تھی اب پیٹرول بھی نایاب ہو گیا ہے۔سڑکوں پر گاڑیوں کی لگی ہیں طویل قطاریںجو سی این جی کھلنے کی وجہ سے نہیں،بلکہ پیٹرول کے حصول کے لیے ہیں۔ پنجاب کے دیگر شہریوں کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری بھی اپنی گاڑی چلانے لیے صرف پیٹرول پر ہی انحصار کررہے تھے،مگر چار روز سے اس کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔راولپنڈی میں بڑی تعداد میں پیٹرول پمپس نے سیل بند کر دی ہے،جس کے باعث اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر رش مزید بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت سے پیدا ہونے والی اس صورتحال سے بچنے کے لیے حکومت کو پہلے سے اقدامات کرنا چاہیے تھے ۔