29 اپریل ، 2012
چارسدہ ... چارسدہ میں دیرینہ دشمنی پر ملزم شادی کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے پلاٹو میں دیرینہ دشمنی پر ملزموں نے شادی کے گھر پر دستی بم پھینک دیا اور فرار ہوگئے،گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 3 بچے اور ایک کاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں دو خواتین اور دس بچے شامل ہیں،جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ لایا گیا جہاں سے دس زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔