پاکستان
29 اپریل ، 2012

سوات :اہلیان بحرین کا وزیراعلیٰ کی آمد پر یوم سیاہ منانے کا اعلان

سوات :اہلیان بحرین کا وزیراعلیٰ کی آمد پر یوم سیاہ منانے کا اعلان

مینگورہ ... درال ہائیڈروپاورپراجیکٹ کے نقشے میں تبدیلی اورتحفظات کو دور نہ کرنے کی صورت میں اہلیان بحرین نے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کی آمد پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔سوات کے شہر منگورہ میں بحرین سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک دیدارسمیت دیگر عمائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقی پسند لوگ ہیں مگر ترقی کے نام پر عام لوگوں کو ہونے والے نقصانات کی ہر اقدام پر مخالفت کرتے رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ درال پراجیکٹ کے موجودہ ڈیزائن سے بحرین کی معیشت اورسیاحت بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ آلودگی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ صوبائی حکومت اور دیگر ذمہ دار اداروں سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر سب بے سود رہے،ان کہنا تھا کہ بحرین کے قومی جرگہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی کی سوات میں آمد پر یوم سیاہ منانے اور سیاہ پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :