دلچسپ و عجیب
25 جنوری ، 2012

سوفٹ بلند چوٹی سے گرنے والے کتازندہ بچ گیا

سوفٹ بلند چوٹی سے گرنے والے کتازندہ بچ گیا

لندن…این جی ٹی…جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،یہ بات برطانوی کاؤنٹی ڈورسٹ سے تعلق رکھنے والے بوبی نامی کتے پر بخوبی صادق آتی ہے۔اپنے مالکان کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلے اس کتے کو جب اچانک بگلے کی ایک جھلک نظر آئی تو وہ ہوش و ہواس کھوکراسے پکڑنے دیوانہ وار بھاگ نکلا۔ بگلے کو دبوچنے کی چاہ نے بوبی کو پہاڑ کی 100فٹ اونچی چوٹی سے نیچے گرادیا لیکن معجزانہ طور پر وہ سمندر کی نرم و ملائم کائی کی تہہ پرجا گرا۔آس پاس کے لوگوں کے متوجہ کرنے پر بوبی کے مالکان کو اس کے لاپتا ہونے کی خبر ملی جس پر ریسکیو رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔امدادی کارکنوں نے لائف بوٹس کا سہارا لیتے ہوئے بوبی کے ریسکیو آپریشن کوکامیابی سے مکمل کیا لیکن حیرت انگیز طور پر 100فٹ بلندی سے گرنے کے باوجوداُسے صرف چند زخم ہی آئے۔

مزید خبریں :