29 اپریل ، 2012
لاہور… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی اگلا وزیراعظم بھی سوئز حکام کو خط نہیں لکھے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں وکلاء اور دیگر وفود سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آئین کی پاسداری کاحلف اٹھایا ہے اور اس پر قائم ہیں، کسی کی خواہش پر استعفا نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وزیراعظم رہنے یانہ رہنے کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسری باروزیراعظم بننے کی شق کافائدہ نوازشریف کوہوا، شریف برادران اپنی عدالت لگاکرفیصلے نہ سنائیں۔