29 اپریل ، 2012
لندن…عام طور پر دنیا بھر میں لوگ اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک صاحب ایسے بھی ہیں جو اپنی پالتوبطخ کو ہر وقت ،ہر جگہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔یہ شخص اپنی اس بطخ سے بے حد محبت کر تاہے اور اس جذبے کے اظہار کے لئے چاہے دن ہو یا رات وہ اس کو اپنے بہترین دوست کی حیثیت سے اپنے ہمراہ ہی رکھتاہے۔یہ بطخ بھی کسی انسان کی طرح اپنے مالک کا بھرپور ساتھ دیتی اور قدم سے قدم ملا کر اس کے ساتھ چہل قدمی کر تی نظر آتی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ بطخ گاڑی،پارک،کشتی،ہوٹل جبکہ اپنے مالک کے سَر کے اوپر بھی بیٹھ کر منفرد سواری سے لطف اندوز ہوتی ہے۔