پاکستان
26 جنوری ، 2015

سندھ اراکین اسمبلی کے جملے بازی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

سندھ اراکین اسمبلی کے جملے بازی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

کراچی.........سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اراکین میں جملے بازی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔قائد حزب اختلاف شہریار مہر کہتے ہیں کہ شرجیل میمن کی پوری سوٹنگ روزانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کی ہوتی ہے، جبکہ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ گنے کی قیمت کے معاملے پر کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں۔ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہر فصل کا نقصان ہوا ہے۔ہمیشہ تازہ دم اور پرجوش نظر آنے والے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی اسمارٹنیس کا راز قائد حزب اختلاف شہر یار مہر نے کھولا۔ وزیر اطلاعت شرجیل میمن نے گنے کی قیمتوں پر سیاست چمکانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ہر دور میں فصلوں کا نقصان ہی ہوا۔سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نون کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ لیاقت میڈیکل کالج جامشوروکے اطراف ہزاروں ایکر زمین کو ٹرانسفر کرکے اربوں روپے کمائے گئے ،آج اسمبلی میں کمیٹی بنا نے کی بات کروں گا کہ سرکاری زمینیں کس طرح ہاوسنگ اسیکم کے لئے دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :