26 جنوری ، 2015
کراچی......گبول ٹاؤن کراچی میں تاجر کو قتل کرنیوالے بھتہ خور کوگرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق گبول ٹائون میں پولیس نےکارروائی کرکےٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا،ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم عبدالرحیم نےپولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔اعتراف جرم میں ملزم کا کہنا ہے کہمیں نے پیسے نہ دینے پر پہلی دفعہ کسی کو قتل کیا، مجھے انور نامی شخص نے فیکٹری مالک کو قتل کرنے بھیجا تھا،فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے مانگے تھے۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نےبھتہ نہ دینےپر فیکٹری منیجر کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم ایک ڈاکٹر کو بھی بھتہ نہ دینے پر قتلکر نے سمیت مزید وارداتوں میں بھی شامل ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے 3ساتھیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔