26 جنوری ، 2015
کراچی ..........کراچی کے علاقے ملیر میں واقع جوئے خانے پر دستی بم حملے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں کی تعداد 11ہوگئی۔ کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ کئی روز سے حالات کشیدہ تھے، گینگ وار کے دو گرپوں میں تصادم جاری تھا، جس کے باعث آج ملیر میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا ملیر میں واقع جوئے کے اڈے پر دستی بم سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 12افراد زخمی ہوگئے۔ انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور زیادہ تر زخمیوں کو پیٹ اور ٹانگ میں زخم آئے ہیں، ابتدائی طور پر 5زخمیوں کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جنہیں بعد میں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔