پاکستان
26 جنوری ، 2015

جوڈیشنل کمیشن بنا توپورے انتخابات کی تحقیقات کا کہیں گے،اسفندیار

جوڈیشنل کمیشن بنا توپورے انتخابات کی تحقیقات کا کہیں گے،اسفندیار

چارسدہ.........عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا گیا تو اے این پی خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گی۔ چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی بر سی کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسفدیار ولی کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی راہ میں بعض قوتیں روڑے اٹکا رہی ہیں جو ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ سانحہ پشاور کی ذمے داری خیبرپختونخوا حکومت پر عائد ہوتی ہے مگر صوبائی حکومت اپنی ذمے داریوں اور غفلت سے انکارکررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت با چا خان کے فلسفہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہوکر بام عروج پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان میں با چا خان کے فلسفے کو نظر انداز کیے جانے پر دہشت گر دی اور بے امنی کو فروع ملا۔

مزید خبریں :