26 جنوری ، 2015
اسلام آباد.......بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر کے کشمیریوں نے یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور یادداشت پیش کی۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے خلاف حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیریوں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر پرامن مظاہرہ کیا، اس میں صدر آزاد کشمیر کےعلاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماشریک ہوئے۔صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوریت کے دعوے تو کرتا ہے لیکن کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دے رہا۔کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر بھارت سیکورٹی کونسل کا ممبر بنا چاہتا ہے تومسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔ کشمیری رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت بھی پیش کی جس میں سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنانے کے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔