25 جنوری ، 2012
میامی…این جی ٹی…عام طور پر دنیا بھر میں چمکادڑ انسانی آبادی سے دُور غاروں یا سنسان جگہوں میں بستے ہیں لیکن امریکی ریاست فلو ریڈا کے شہر Miami میں ایک رہائشی گھر کی چھت پر سینکڑوں چمکادڑوں نے بسیرا کر لیاہے۔گھر کے افراد نے ان چمکادڑوں کا سراغ ملتے ہی گھر کی چھت پر لگی ٹائلوں کو ہٹا نا شروع کیا جہاں سے حیر ت انگیز طور پرچمکادڑوں کے بچوں کے غول کے غول نکل کر اُڑنے لگے۔ چمکادڑوں کو بھگانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی مدد طلب کی گئی جنھوں نے گھر کی چھت پر موجودہر ٹائل کو اس کی جگہ سے اُٹھا کر اس گھرکو چمکادڑوں کے قبضے سے آزاد کروایا۔