پاکستان
29 جنوری ، 2015

ایم کیو ایم الزامات کی سیاست ترک کر دے، رہنما پی پی قادر پٹیل

ایم کیو ایم الزامات کی سیاست ترک کر دے، رہنما پی پی قادر پٹیل

کراچی.........پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے ایم کیوایم کو الزامات کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیا، تو سعید چاؤلہ نے اپنے اوپر ایم کیو ایم کے الزامات کو سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پارٹی کے ضلعی صدور کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں عبدالقادر پٹیل نے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے قتل کا الزام سندھ حکومت اور پارٹی رہ نما سعید چاولہ پر عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 64 سالہ سعید چاولہ سینئر پارٹی ورکر اور شریف النفس انسان ہیں۔پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی ضلع ایسٹ کے صدر سعید چاؤلہ نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ان منسوب کردہ واقعہ 100 فیصد جھوٹا ہے۔اس موقع پر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم میں بحران پایا جاتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کی موجودگی میں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کی تھی اور اب ایم کیو ایم کی جانب سے پولیس، رینجرز اور دیگر ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :