پاکستان
29 جنوری ، 2015

ملک ریاض کا ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پر اظہار افسوس

ملک ریاض کا ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پر اظہار افسوس

کراچی......... بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ملک ریاض حسین کا میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کا رکن سہیل احمد کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سہیل احمد کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے۔ملک ریا ض کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے بھی بات ہوئی ہے۔

مزید خبریں :