پاکستان
29 جنوری ، 2015

21 ویں آئینی ترمیم امتیازی قانون ہے،مولانا فضل الرحمان

 21 ویں آئینی ترمیم امتیازی قانون ہے،مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان........جمعیت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ اکیسویں آئینی ترمیم امتیازی قانون ہے،جس سےسیکولردہش تگردی کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اکیسویں آئینی ترمیم کےتحت مذہبی افراد کے خلاف مقدمے بنائےجارہےہیں، کوئی داڑھی والا اکیسویں ترمیم کی حمایت پرتیارنہیں ہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ حکومت کےاتحادی ہیں اورحکومت میں رہ کراس پرتنقید کرتےہیں، ملک میں امن نہیں ہوگا تونہ امریکا کا صدر آئے گا،نہ ہی چین کا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب چوہدری سرورکا آنا بھی حیران کُن تھا اورجانا بھی حیران کُن ہے۔

مزید خبریں :