صحت و سائنس
29 جنوری ، 2015

اسلام آباد :ماں اور بچے کی صحت پر دو روزہ تربیتی کانفرنس

اسلام آباد :ماں اور بچے کی صحت پر دو روزہ تربیتی کانفرنس

اسلام آباد..........ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ایسی ریسرچ اور سروے ہی نہیں کرایا جاتا جو ماں اور بچے کی اموات کی وجوہات کاتعین کرسکے۔اسلام آباد میں ماں اور بچے کی صحت پر دو روزہ تربیتی کانفرنس ہو رہی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گولز کے ہدف 4 اور 5 کے حصول میں پیچھے ہے ، بچوں میں غذائیت کی کمی ہے جب کہ صحت کی ناکافی سہولیات ، اور غیر تربیت یافتہ مڈ وائفز کے ہاتھوں زچگی نے ماؤں ،بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے ، دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں۔کانفرنس کے اختتام پر حکومت کو ماں اور بچے کی صحت کی بہتری سے متعلق سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

مزید خبریں :