پاکستان
30 جنوری ، 2015

وزیر داخلہ اور وزیر مملکت کی عدم شرکت،اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

وزیر داخلہ اور وزیر مملکت کی عدم شرکت،اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

اسلام آباد.........سینیٹ اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی عدم شرکت پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ رضا ربانی کہتے ہیں اتنا اہم اجلاس ہو رہا ہے اور وفاقی وزیر اور وزیر مملکت اجلاس میں شریک نہیں۔ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کی عدم شرکت پر اپوزیشن نے احتجاج کے بعد ایوان سے واک آوٹ کیا۔رضا ربانی نے کہا کہ اتنے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیر داخلہ کراچی میں وزیر اعظم کے ساتھ گئے ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق نے ایوان کو بتایا کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔ وزیر داخلہ نے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ایکشن پلان کے حوالےسے اہم بریفنگ دینا تھی۔ اس سے قبل اجلاس میں سعودی فرما روا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات پرتعزیتی قرارداد متفقہ منظور کی گئی ۔قرارداد قائد ایوان راجا ظفر الحق نے پیش کی۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے شاہ عبدا للہ کے لئے دعائے مغفرت کرائی ۔ اجلاس میں سابق سینٹر کلثوم سیف اللہ کے لئے بھی دعائے مغفرت کرائی گئی ۔

مزید خبریں :