30 جنوری ، 2015
شکار پور ......شکار پور دھماکے کے بعد زخمیوں کے علاج کیلئے پاک فوج کے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اور ایمبولینسزجائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شکار پور دھماکے میں زخمیوں کو اسپتال لے جانے کیلئے پاک فوج کی 4ایمبولینسز شکار پور پہنچ گئی ہیں ۔ پنوں عاقل گیریژن سے پاک فوج کے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی دھماکے کے زخمیوں کے علاج کیلئے شکار پورپہنچ گیا ہے۔