پاکستان
30 جنوری ، 2015

شکار پور: مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا ،31افراد جاں بحق،50زخمی

شکار پور: مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا ،31افراد جاں بحق،50زخمی

شکارپور .......شکارپور کے علاقے لکھی در میں واقع امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے31 افراد جاں بحق اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مرنیوالوں میں بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ دھماکانماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہوا۔ امام بارگاہ کے متولی اور عینی شاہدین کے مطابق خطبے کے دوران ایک شخص امام بارگاہ کے اندر داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔تاہم ایس ایس پی شکارپور کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا یا نصب شدہ بارود سے کیا گیا اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکا مسجد و امام بارگاہ کربلا ئے معلی میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا،دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعدادامام بارگاہ میں موجود تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکار منتقل کیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردئیے ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔لکھی در کے علاقے میں بہت سی مساجد اور دیگر عبادت گاہیں ہیں ۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال شکارپور ، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور سکھر کے نجی اسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے، جہاں اب تک کم از کم 31افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے 50 سے زائد زخمی ہیں۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں :