پاکستان
30 جنوری ، 2015

کراچی ویسٹ زون: پولیس کی کارروائی، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی ویسٹ زون: پولیس کی کارروائی، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی ......کراچی ویسٹ زون پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے 4پولیس اہلکاروں سمیت9افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحمان کو کراچی کی مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ملزم ویسٹ زون کے ضلع وسطی میں ہونے والے 9افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتایا جاتاہے،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع وسطی میں 4پولیس اہلکاروں،2 ڈاکٹروں،2 سگے بھائیوں سمیت 9افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کی معاونت کرنے والے ملزمان میں سفیان ،ذیشان،معراج اورزبیر شامل ہیں جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :