پاکستان
30 جنوری ، 2015

کراچی: پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکارچل بسا

کراچی .......کراچی میں 19جنوری کو پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار نجی اسپتال میں چل بسا، رواں پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کر کے قتل کیے گئے اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 19جنوری کو اورنگی ٹاون میں پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی تبسم علی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 11دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ آج دم توڑ گیا، تبسم علی اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات تھا۔اسی ماہ 26جنوری کو ناظم آباد میں پولیو مہم کے دوران فائرنگ کر کے ایک زیر تربیت اہلکار شاہ میر خان کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :