01 فروری ، 2015
اسلام آباد........مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر 3 فروری کواسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر 3 فروری کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سہ پہر 3 بجے ہو گا ۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور سمیت امیدواروں کے انٹرویز اور ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔