پاکستان
01 فروری ، 2015

ظالم سرکار اور ظالم سردار بلوچستان کےمسائل کے ذمہ دار ہیں، سراج الحق

ظالم سرکار اور ظالم سردار بلوچستان کےمسائل کے ذمہ دار ہیں، سراج الحق

سبی ......امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے ظالم سردار صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔سبی میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سے اب تک ملک میں اسلامی نظام ایک دن کیلئے بھی نافذ نہیں کیا گیاجبکہ کسی سیاسی جماعت نےاقتدار میں آکر ماضی کی کسی حکومت کا احتساب نہیں کیا۔سراج الحق کا کہناتھا کہ وزیراعظم محب وطن ہیں تو سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کریں ۔

مزید خبریں :