پاکستان
01 فروری ، 2015

ملتان:وفاق المدارس کے سیمینار میں مولانا عبدالمجید چل بسے

ملتان:وفاق المدارس کے سیمینار میں مولانا عبدالمجید چل بسے

ملتان ......ملتان میں وفاق المدارس کے مدارس کی پالیسی کے بارے میں جاری سیمینار میں شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لودھیانوی اچانک طبیعت بگڑنے سے چل بسے ہیں۔ ملتان وفاق المدارس کے دفتر میں مدارس کی پالیسی کے بارے میں سیمینار منعقد کیا گیا ،جس میں ملتان ڈویژن کے تمام مدارس کے مہتم شریک تھے۔ اس موقع پر قاری حنیف جالندھری کا خطاب جاری تھا کہ اچانک مدرسہ باب العلوم کہروڑ پکا کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لودھیانوی کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی سیمینار میں دعائے مغفرت کی گئی اور سیمینار کی تقریب کو ختم کر دیا گیا سیمینار میں حکومت کی مدارس کے بارے میں نئی پالیسی کے بارے میں آگاہی دی جا رہی تھی۔

مزید خبریں :