01 فروری ، 2015
کراچی .....پاکستان تحریک انصاف نے پانی کی بندش اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف بلاول ہاوس کراچی کے سامنے انوکھا احتجاج کیا۔ کلفٹن میں علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم دستیابی، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے احتجاج کیا۔بلاول ہاوس کے سامنے سڑک کو صاف کرتے یہ ننھے منے بچے اور احتجا ج کرتے لوگ کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کے رہائشی ہیں جو عرصے سے ا پنے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرکے ہارماننے کے بعد سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان کی قیادت میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین، ضعیف العمر افراد اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ حکومت سے شکوہ کیا گیا کہ ان کے علاقے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابلتے ہوئے گٹر، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پانی کی شدید قلت ہے ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے باربار درخواست کرچکے لیکن کوئی سننے والا نہیں، اب جب تک انکی کوئی نہیں سنے کے گا وہ اپنے حلقے کے عوام کے ہمراہ ہر اتوار کو بلاول ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے جبکہ ایک درخواست سابق صدر آصف علی زردای کے نام بلاول ہاوس بھی بھیج دی گئی ہے۔