01 فروری ، 2015
لاہور ......سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمران یورپ جا کر دیکھتے ہیں کہ وہاں سسٹم کیسے چل رہا ہے تو اسے اپنے ملک میں کیوں نہیں لا سکتے؟۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ن لیگ کی قیادت سے تعلقات برقرار رہیں، اختلاف شخصیت کا نہیں ایشوز کا ہونا چاہیے ۔چوہدری سرور کا کہناتھا کہمیں نے سوچ سمجھ کر عہدہ چھوڑا ہے،میرے تعلقات تمام سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں سےہیں،تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں جھوٹی ہیں۔ سابق گورنر نے کہا کہہرجرائم پیشہ شخص کےپیچھےکوئی نہ کوئی بڑاآدمی ہوتاہے،جب لوگوں کو نچلی سطح تک اقتدارمنتقل ہوگا توحالات بہترہونگے،دھرنےکےدوران معاملات بات چیت سےحل کرنےکاخواہاں تھا،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو انصاف کےکٹہرےمیں لایاجائے۔ان کا کہناتھاکہ میری شہریت پاکستانی ہے، برطانیہ سمیت کسی اورملک کی شہریت حاصل نہیں کروں گا،دو تین ہفتوں میں وطن واپس آئونگا اور پھر سیاست میں بھرپور حصہ لوںگا۔