پاکستان
01 فروری ، 2015

ملک میں پٹرول کی کہیں کوئی قلت نہیں، وزارت پٹرولیم

ملک میں پٹرول کی کہیں کوئی قلت نہیں، وزارت پٹرولیم

اسلام آباد ......ترجمان وزرات پٹرولیم کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔آئل کمپنیوں کے پاس 90 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے۔ترجمان وزرات پٹرولیم نے کہا ہے کہ دوپہر 12 بجے تک پٹرول پمپوں کو 14728 میٹرک ٹن پٹرول فراہم کیا گیا،ملک بھر میں پٹرول کی اوسط یومیہ کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے ۔آئل کمپنیوں کے پاس 90 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے ،مزید 32 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کراچی بندر گاہ پر اتارا جا رہا ہے۔رواں ماہ مزید 11 جہاز 3 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر پاکستان پہنچیں گے۔

مزید خبریں :