30 اپریل ، 2012
سڈنی… آسٹریلیا کے ایک ارب پتی نے ٹائی ٹینک ٹو بنانے کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک کلائیو پامر نے چین میں ٹائی ٹینک جہاز کے اکیسویں صدی کا ورژن بنانے کا اعلان کیا ہے۔یہ جہاز 2016 میں تیار ہوجائے گا۔آسٹریلیا میں کان کنی سے وابستہ ارب پتی کلائیو پامر نے کہا کہ اس نے ٹائی ٹینک ٹوبنانے کے لئے چین کی سرکاری کمپنی کو ذمہ داری دی ہے اور یہ جہاز بھی پرانے جہاز جیسا ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ یہ بھی پرانے جیسا پر تعیش ہوگا تاہم یہ اکیسویں صدی کی ٹیکنو لوجی کا شاہکار ہوگا۔ یہ جہاز 270میٹر طویل،53میٹر بلند40ہزارٹن وزنی ہوگا اور اس میں 840کمرے ہوں گے۔ ٹائی ٹینک اول 15اپریل 1912 کو اپنے پہلے سفر پر ایک آئیس برگ سے ٹکراکر تباہ ہوگیا تھا۔اور اس حادثہ میں 1500سے زیادہ افراد ڈوب گئے تھے۔