02 فروری ، 2015
ہالی وڈ........چھ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ’’امریکن اسنائپر‘‘ مسلسل تیسرے ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔ایکشن پیک امریکن اسنائپر مزید 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کما کر مسلسل تیسرے ہفتے پہلے نمبر پر قابض ہے ، اپنی ریلیز کے بعد سے فلم اب تک مجموعی طور 25 کروڑ ڈالر سمیٹ چکی ہے۔فلم میں امریکی نیوی کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے ، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نے ادا کیا ہے۔ اس ہفتے 85 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم پیڈنگٹن رہی، فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے، جو اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کردیتا ہے اور ایک بچہ بھی اس کی شرارتوں میں اس کا ساتھ دیتاہے۔ 85 لاکھ ڈالر کے ساتھ ہی فلم پروجیکٹ المانک تیسرے نمبر پر ہے ، فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گِرد گھومتی ہے جو ایک ٹائم ٹریولنگ مشین ایجاد کر کے گزرے ہوئے وقت میں سفر کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔