پاکستان
02 فروری ، 2015

عمران خان کے مطابق اسمبلیاں جعلی مگر سینیٹ الیکشن ٹھیک ہیں ،پرویزرشید

  عمران خان کے مطابق اسمبلیاں جعلی مگر سینیٹ الیکشن  ٹھیک ہیں ،پرویزرشید

اسلام آبا د.....وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے جس عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اب ہارنے پر اسی کے خلاف ہو گئے ،جس الیکشن کمیشن کے پیچھے عمران خان ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں،اسی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ عمران خان جس کسی پر اعتماد کا اظہار کریں وہ سمجھ جائیں کہ اگلی باری اسی کی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے باہر بات چیت کے رد عمل میں کہا ہے کہ خان صاحب دھاندلی ثابت نہ ہونے پر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔پورے پاکستان میں دھاندلی ہوئی مگر خیبر پختونخوا میں نہیں ہوئی۔ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق اسمبلیاں جعلی ہیں مگر سینیٹ ٹھیک ہے۔خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، سندھ اور سینیٹ حلال ہیں، صرف پنجاب اور قومی اسمبلی حرام ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کا قصور نہیں، انکو کچھ پتا نہیں۔ عمران خان کے مشیروں کو پکڑنا چاہئے، جو انکی جگ ہنسائی کرا رہے ہیں۔وہ کس قانون کے تحت کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

مزید خبریں :