02 فروری ، 2015
اسلام آباد..........جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم پر تحفظات برقرار ہیں،اس قانون کا امتیازی استعمال کیا جا رہا ہے،یہ دہشت گردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہاہے۔مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 21ویں ترمیم کے امتیازی حصوں کو حذف کر دے، قانون میں ترمیم نہ ہوئی تو مارچ میں ملک گیر احتجاج کریں گے۔