پاکستان
02 فروری ، 2015

پارلیمانی کمیٹی کی ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش

پارلیمانی کمیٹی کی ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش

اسلام آباد.........ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے ججوں کی تقرری کے طریقۂ کار میں تبدیلی کی سفارش کر دی، جوڈیشل کمیشن اپنے پاس سے جج نامزد نہیں کر سکے گا۔ کمیٹی نے جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر حاجی عدیل کی زیر صدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ کمیٹی نے جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شرعی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے بھی منظوری دی۔ پارلیمانی کمیٹی نے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کےلیے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کر لی۔ جس کےمطابق تقرری کےلیے ہائی کورٹ کی سطح پر کمیٹی قائم ہو گی، اس میں جج، وکلا اور حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی تقرری کے لیے ججوں کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا سکے گی، یوں اب جوڈیشل کمیشن اپنے پاس سے جج نامزد نہیں کر سکے گا۔ پارلیمانی کمیٹی کے رکن حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ آئندہ جوڈیشل کمیشن اپنے پاس سے ججز نامزد نہیں کر سکے گا،ہائی کورٹ کی سطح پر ابتدائی کمیٹی ججوں کے ناموں کی سفارش کرے گی۔

مزید خبریں :