پاکستان
03 فروری ، 2015

حکومت اسکولوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کرے،الطاف حسین

حکومت اسکولوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کرے،الطاف حسین

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گلشن اقبال میں اسکولوں پر دستی بم حملے کو قابل مذمت قراردیا اور زیر تعلیم بچوں ،ان کے والدین اور اسکولوں کے انتظامیہ سے اظہار ہمدردی کی ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں اسکولوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ،ریاستی وسائل کو بروئے کار لاکر دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے،اسکولوں کےا ساتذہ کو فی الفور اسلحے کے لائسنس دئیے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ خدان نخواستہ کراچی میں پشاور اسکول جیسا واقعہ ہوا تو حکمران ذمہ دار ہونگے،صوبائی حکومت کی جانب سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔الطاف حسین کا کہناتھا کہ جو دہشتگرد بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ نہ اسلام کے دوست ہیں اورنہ مسلمان کے ،یہ سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں،یہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید خبریں :