03 فروری ، 2015
لاہور ......لاہور میں گزشتہ شام سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے سردی بڑھی مگر موسم زیادہ حسیں اور دلکش ہو گیا۔ لاہور میں گزشتہ روز وقفےوقفے سے جاری ہلکی بارش سے موسم کچھ مزید سرد ضرور ہوا، تاہم یہ سردی بھی زیادہ پرلطف اور خوشگوار ہو گئی ،بارش سے شہر کی سڑکیں بھیگ گئیں،لوگوں نے بارش پڑنے پر خشک سردی سے پھیلنے والی بیماریوں سے نجات پربھی سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام تک وقفے وقفے سے کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔