03 فروری ، 2015
اسلام آباد .....اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں سرکاری رہائشی فلیٹ میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔فلیٹ میں رہائش پذیر پولیس اہلکار جلس گیا، جسے طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فلیٹ میں بیڈ روم میں لگے گیس ہیٹر میں گیس لیکج کے باعث لگی ،فلیٹ میں رہائش پذیر پولیس اہلکار اپنے بچوں اور فیملی کو بچاتے ہوئے خود جلس گیا، جسے پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا،فائر برگیڈ نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا ۔