30 اپریل ، 2012
ٹوکیو… جاپان کا خوبصورت تھیم پارک’ننجا ولیج‘ ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دارالحکومت ٹوکیو کے شمال میں واقع ننجا ولیج ملک کی تاریخ میں "Tokugawa" کی یاد دلاتاہے جس نے 2 دہائیوں تک جاپان پر حکمرانی کی۔ 5 ہزارمربع میٹر پر پھیلے اس پارک میں سیاح لائیو شوز انجوائے کرسکتے ہیں۔ تھیڑز میں ننجا، سامورائی، پرنسز، غیشا اور اوئران جیسے کردار ادا کرکے حصہ بھی لے سکتے ہیں ۔ ننجا ولیج گزشتہ سال آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ جاپان کا یہ خوبصورت تھیم پارک،، نکو سٹی،، آج کل سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔