دنیا
03 فروری ، 2015

امریکا میں میئر کو سردیوں کے جانے کی پیش گوئی مہنگی پڑ گئی

امریکا میں میئر کو سردیوں کے جانے کی پیش گوئی مہنگی پڑ گئی

نیویارک......... امریکی شہر ’’سن پریری‘‘ کے میئر کو سردیوں کے جانے اور موسم بہار کے آنے کی پیش گوئی کرنا مہنگی پڑگئی۔ امریکا کی بعض ریاستوں میں روایت کے مطابق یہ معلوم کرنے کے لیے کہ سردیاں مزید کتنے عرصے جاری رہیں گی، نیولے اور چوہے سے ملتی جلتی شکل کے ایک جانور گراؤنڈ ہوگ سے مدد لی جاتی ہے، اسی سلسلے میں ریاست ویسکونسن کے شہر سن پریری کے میئر سالانہ گرائونڈ ہوگ ڈے کی تقریب میں شریک تھے جہاں، جمی نامی سرکاری ’’گرائونڈ ہوگ‘‘ کو موسم کے بارے میں پیش گوئی کرنا تھی لیکن اس سے پہلے کہ میئر کچھ اعلان کرتے۔ چوہے نے تیزی دکھائی اور میئر کا کان ہی کُتر ڈالا، اسی گھبراہٹ میں میئر نے اعلان کیا کہ چوہے نے موسم بہار کے جلد آنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن دلچسپ صورت حال اُس وقت سامنے آئی جب تقریب کے بعد سرکاری چوہے کی دیکھ بھال کرنے والے افراد نے میئر کی پیش گوئی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمی نے تو سردیاں دو ہفتے مزید رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ امریکا میں سردیاں جلدی سے جائیں یا دیر سے۔ سن پریری کے میئر جوناتھن کو اپنا کان کُتروانے کا یہ دن ہمیشہ یاد رہے گا۔

مزید خبریں :