دنیا
03 فروری ، 2015

امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری،حادثات میں 10 افراد ہلاک

امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری،حادثات میں 10 افراد ہلاک

نیویارک.......امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ برف باری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی شہر بوسٹن برف کے طوفان سے شدید متاثرہواہے۔بوسٹن شہر میں ایک ہفتے کے دوران 2 فٹ برف پڑ چکی ہے،جو ایک ریکارڈ ہے۔شہر کے لوگان ائیرپورٹ پردرجنوں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ درجہ حرارت منفی 11تک گر چکا ہے۔شکاگو کے اوہیرو ائیرپورٹ،نیوجرسی کے نیو آرک ائیرپورٹ اورنیویارک کے لا گارڈیا ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول خراب موسم کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔نبراسکا سے نیو انگلینڈ تک برف باری کے باعث شہریوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :