دنیا
03 فروری ، 2015

امریکا میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے ہرن کو بچالیا گیا

امریکا میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے ہرن کو بچالیا گیا

واشنگٹن ......امریکا میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے ہرن کو بچالیا گیا۔امریکی ریاست مشی گن میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے جنگلی ہرن کو ہنٹرز نے بحفاظت باہر کھینچ نکالا۔تفصیلات کے مطابق یہ ہرن بے دھیانی میں مشی گن جھیل میں جاپھنسا اور پھسلن کے باعث اسکا باہر نکلنا دشوار ہوگیا۔اس موقع پر وہاں سے گزرتے ہنٹرز کی ٹیم نے فائر فائٹرز کی ٹیم کے ہمراہ 250فٹ دورانتہائی پتلی برف پر زندگی و موت کی کشمکش میں پھنسے ہرن کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔دو اہلکار جسم پر رسی باندھتے ہوئے منجمد جھیل کے بیچوں بیچ پہنچے اور ہرن کو کشتی میں ڈالتے ہوئے کنارے تک کھینچ لائے۔

مزید خبریں :