03 فروری ، 2015
سرگودھا.......سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کے بال کاٹ دیے،اور تیز دھار آلے سے زخمی کر کے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاوں 115 جنوبی میں میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے پر شوہرنے مبینہ طور پر بیوی کے بال مونڈدیے اورتیز دھار آلی سے اس کے ناک کان زخمی کردیے۔ متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون کے بھائی نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ بہنوئی نے 5 لاکھ روپے میکے سے لانے کا مطالبہ کیا تھا،انکار پر بہنوئی نے گلشن آرا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ہوش میں آنے پر اس کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید کارروائی کی جائے گی۔