30 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…کہتے ہیں اتفاق میں برکت ہوتی ہے ۔۔۔اور یہ مثل ان جڑواں بچوں پر سو فیصد صادق آتی ہیں جو اپنے پاس مو جود واحد چوسنی کا کمال اتفاق سے استعمال کر تے نظر آرہے ہیں۔پہلے ایک بھائی اپنے منہ میں چوسنی لیتا ہے تو پھر دوسرا کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے اور شور کے بغیر اسے اس کے منہ سے نکال کر اپنی منہ میں ڈال لیتا ہے۔حیرت انگیز طور پر ایک بچہ دوسرے کو چند سیکنڈز سے زیادہ منہ میں یہ چوسنی رکھنے نہیں دیتا اور دونوں نہایت پھرتی سے ایک دوسرے کے منہ سے چوسنی نکالنے کا کارنامہ سر انجام دیتے ہیں۔اس ویڈیو نے ناظرین کو اپنی طرف کافی تعداد میں کھینچا ہے۔