04 فروری ، 2015
لاہور...... وزیراعلی شہبازشریف کاکہناہے کہ پنجاب میں گاڑیوں کے 7مختلف فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ فٹنس کے معیار پرپورا نہ اترنے والی گاڑی کو روٹ پرمٹ جاری نہیں ہو گا۔ انھوں نے یہ بات پنجاب حکومت اور سویڈن کے درمیان گاڑیوں کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن سسٹم کے پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد گفتگو میں کہی۔ معاہدے کے تحت پنجاب میں گاڑیوں کی چیکنگ کیلیے 39فٹنس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن میں 3 فٹنس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جو، جون 2015 میں کام شروع کر دیں گے۔