پاکستان
04 فروری ، 2015

بے نظیر قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت پنڈی میں سماعت

راولپنڈی.......راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر بھٹوقتل کیس میں پیش نہ ہونےپرپانچ گواہوں کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئےحکم دیاہے کہ 9 فروری کوانہیں گرفتارکرکے عدالت لایاجائے۔ بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل جوئیہ نے کی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے جن گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں اشفاق انور، جاوید اقبال، عبدالرزاق میرانی، خالد جمیل اور نثار جدون شامل ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ پانچوں گواہوں کو آئندہ سماعت9 فروری کو گرفتارکرکےپیش کیاجائے۔

مزید خبریں :