04 فروری ، 2015
پشاور.....پشاور ہائی کورٹ نے ملاکنڈ کے حراستی مرکز میں موجود لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ جمع نہ کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ پر برہمی کا اظہار کیا ہے اورانہیں رپورٹ جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس داود پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔ حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل منظور خلیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ کو حراستی مرکز میں موجود لاپتہ افرادسے متعلق رپورٹ نہ جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ مہمند ایجنسی سے ایک سال سےقبل لاپتہ ہونے والے مہنبر خان کی معلومات ملنے پر اسکے والد کی طرف سے کیس واپس لے لیا گیا۔ عدالت نے غلنئی کے حراستی مرکز کے انچارج کو بھی نوٹس جاری کردیا۔