پاکستان
04 فروری ، 2015

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بگٹی قتل کیس کی سماعت

کوئٹہ........ انسداددہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بگٹی قتل کیس کی سماعت جج آفتاب احمد لون نے کی، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو اور صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر فاروق اعظم بھی عدالت میں موجود تھے،سماعت میں پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کرلیاگیا،عدالت نے پرویز مشرف کے طبی معائنہ کےحوالے سے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ کو سندھ حکومت سے رابطہ کرکے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی،بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف آٹھ بار طلب کیےجانے کے باوجود ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں،

مزید خبریں :